پاکستان ویمن لیکروس ٹیم نے جاپان میں منعقدہ اوکیناوا اوپن لیکروس چیمپئن شپ (اومینچو) میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، چیمپئن شپ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔
فائنل میں پاکستانی ٹیم نے کوریا کی مضبوط ٹیم کے جی بی کو 16-6 اسکور سے شکست دی۔ سارہ نے 6 گولز کے ساتھ سب سے زیادہ گولز اسکور کرنے والی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ گل پری، مقدس اور مومنہ نے تین تین گولز کئے جبکہ عقیبہ نے ایک گول کیا۔
ٹیم کی قیادت ہیڈ کوچ نثار احمد نے کی جبکہ محمد عرفان اور فدا محمد نے معاون کوچ اور سید دیار الملک نے منیجر کی ذمہ داری ادا کی۔ شپ سے پہلے، ٹیم نے FOGO جاپان اور جاپان لیکروس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔