نیوز | کھیل

خیبر پختونخوا گیمز کا میلہ سجنے کو تیار، دو ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے

خیبر پختونخوا گیمز کا میلہ سجنے کو تیار، دو ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا گیمز کا میلہ کل 20 فروری کو سجنے جا رہا ہے جس میں 2 ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور گیمز کا افتتاح کریں گے۔

 گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی پشاور پہنچ گئے ہیں۔ مرد کھلاڑی 16 اور خواتین کھلاڑی 12 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیمز کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور گیمز کا افتتاح کریں گے، میگا ایونٹ میں ڈی آئی خان ، بنوں، کوہاٹ، مردان، سوات، ایبٹ آباد اور پشاور ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ مرد کھلاڑی اتھلیٹکس، فٹبال، ہاکی، والی بال، باسکٹ بال، کراٹے، تائیکوانڈو، باکسنگ، اسکواش، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، جمناسٹکس،تھروبال،جوڈو،ووشو اورہینڈ بال جبکہ خواتین کھلاڑی اتھلیٹکس، ہاکی، کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال، کراٹے، تائیکوانڈو، جوڈو، نیٹ بال، اسکواش، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن میں حصہ لیں گی، کھلاڑیوں کو ڈیلی اور سفری الاﺅنس، رہائش، کھیلوں کا سامان، شوز اور کٹس فراہم کئے جائیں گے۔

KP Sports

۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا گیمز وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کے کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے ویڑن کے مطابق صوبائی وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہیں جن سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا بلکہ مئی میں نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا دستے کیلئے بہترین کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1043 خواتین کھلاڑیوں میں سے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور سکواش میں 42، 42، اتھلیٹکس میں 126، والی بال میں 98، کراٹے میں 91، باسکٹ، تائیکوانڈو، والی بال اور نیٹ بال میں 98، 98، کرکٹ میں 126، جوڈو میں 56 کھلاڑی حصہ لیں گی۔

kp sports

خواتین بیڈمنٹن، سکواش پشاور سپورٹس کمپلیکس، ٹیبل ٹینس، والی بال، ہاکی، جوڈو، کراٹے، نیٹ بال عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ، اتھلیٹکس، کرکٹ، تائیکوانڈو اور باسکٹ بال مقابلے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں کھیلے جائیں گے۔

 مردوں کی بیڈمنٹن پشاور سپورٹس کمپلیکس، ٹیبل ٹینس حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، سکواش پشاور سپورٹس کمپلیکس، والی بال پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر، اتھلیٹکس کوہاٹ، کراٹے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، جمناسٹک پشاور سپورٹس کمپلیکس، تھرو بال پی ایس بی ہال، ہینڈ بال پشاور سپورٹس کمپلیکس، باسکٹ بال پشاور یونیورسٹی، باکسنگ، ہاکی، تائیکوانڈو پشاور سپورٹس کمپلیکس، جوڈو پی ایس بی ہال اور ووشو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائیں گے۔


تازہ ترین خبریں


GREEN CITIZEN MEDIA