سلووینیا کے تادیج پوگاکر نے سوئٹزرلینڈ میں اپنی پہلی ورلڈ روڈ ریس ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹرپل کراؤن کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ وہ ایک ہی سال میں سال مردوں کے ٹور ڈی فرانس، گیرو ڈی اٹلی اور ورلڈ ٹائٹل کا سائیکلنگ ’’ٹرپل کراؤن‘‘ جیتنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 26 سالہ نوجوان سائیکلسٹ نے زیورخ میں باقی 273.9 کلومیٹر کے راستے میں بیلجیئم کے اولمپک چیمپئن ریمکو ایونپول اور موجودہ عالمی چیمپئن نیدرلینڈ کے میتھیو وین ڈیر پوئل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تین مرتبہ کے ٹور ڈی فرانس کے فاتح پوگاکر کا کہنا تھا کہ ’’میں نے آج خود پر بہت دباؤ ڈالا ہے۔ ایک بہترین سیزن کے بعد عالمی چیمپئن شپ جیتنا واقعی ایک بڑا مقصد تھا اور مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ایسا ہوا ہے۔‘‘ بیلجیئم کے ایڈی مرکس 1974 اور 1987 میں آئرلینڈ کے اسٹیفن روشے ٹرپل کراؤن کا اعزاز جیت چکے ہیں۔ پوگاکر نے مقررہ فاصلہ چھ گھنٹے، 27 منٹ اور 30 سیکنڈ میں مکمل کیا۔