پشاور:ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ”کھیل سے خدمت“ کے نام سے30 اگست کو عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے مابین سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دوستانہ میچ کھیلا جا رہا ہے۔
اس میچ میں میں متوقع شرکت کرنے والے 29 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں جن میں قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی، یونس خان، اظہر محمود، وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل، بابر اعظم، سہیل مقصود، یاسر شاہ، ا آصف، معاذ صداقت، سلمان خان، اسرار اللہ، اظہر علی، عمران فرحت، ہمایون فرحت، احسان اللہ، عمران سینئر، نذر احمد، عظمت برکی، وقار احمد، معظم خان، عباس علی، عثمان چٹھہ، سجاد ابراہیم، ثاقب آفریدی، عبدالرﺅف اور محمد ہارون شامل ہیں۔
چیرٹی میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کے داخلے کیلئے راستوں کا پلان مرتب کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ کے مطابق ٹکٹ ہولڈرز فقیر آباد کی جانب سے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے نسب تینوں گیٹ استعمال کریں گے۔