بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کے تحفظات، اعتراضات اور انسانی حقوق کے مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش اور مذمت کے باوجود بندوق بردار طالبان عسکریت پسندوں نے چند روز قبل جنگ افغانستان کے اقتدار کی راہداریوں میں واپسی کے تیسرے سال کی تکمیل کی "فتح " کا جشن منایا ۔ بین الاقوامی برادری کی طرف سے "انسانی حقوق کی عزت اور احترام" کی اپیلوں کا جواب دینے کے بجائے طالبان حکمرانوں نے اس خاص موقع پر معصوم شہریوں کو سزا دینے کے غیر انسانی اور غیر اخلاقی اقدامات کا بھی مظاہرہ کیا، اور خاص طور پر ان لوگوں کو جو سابقہ حکومتوں کا حصہ رہے یا دوسرے مذہبی عقائد میں یقین رکھتے ہیں ان کو پبلک مقامات میں ہجوم کے سامنے مختلف الزامات لگا کر بے عزت بھی کردیا ۔
جنگ سے متاثرہ افغانوں کی چیخیں سننے اور جنگ سے تباہ حال افغان قوم کے ساتھ طالبان کے غیر انسانی سلوک پر دنیا بھر کے انسانی حقوق کے نام نہاد محافظ اب صرف لفظی محاذ پر اپنے اپ کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کابل پر برسر اقتدار جنگ و جدل کی پیداوار طالبان آئے روز اپنی پالیسیوں میں مزید سختیاں نافذ کر رہے ہیں۔ چند روز قبل طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے "خواتین کو تعلیم کے حقوق سے انکار" کا دفاع کیا ہے، کہ "اسرائیل میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے جہاں عام شہریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔" اس مخصوص دن، خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے سوالات کے جوابات دینے کے بجائے، طالبان رہنما ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پیج پیغام کے ذریعے بین الاقوامی برادری پر افغانستان میں انصاف کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر انصاف پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو حکومت گر جائے گی۔ ذبیح اللہ کے بقول طالبان کی حکومت افغانستان میں انصاف کی نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہیں لہذا بین الاقوامی برادری طالبان کے ساتھ تعاون کرے" ذبیح اللہ مجاہد کے اس طرح کے تبصرے اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ افغان طالبان اپنی حکومت کو لاحق خطرات سے خوفزدہ ہیں، جو بندوقوں اور گولیوں کے ذریعے افغانوں پر مسلط ہیں۔
اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے ایک طویل عرصے سے امریکی قیادت کے اتحادیوں کے سامنے بے بس ہیں ۔ امریکی حکومت افغانستان جیسی جنگی صورتحال کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول اور مفادات کے تحفظ کیلئے ترجیح دیتے ہیں . اس وقت بھی امریکی اتحادی طویل افغان تنازعہ، یوکرین اور دیگر ممالک میں جاری تنازعات کے باوجود طالبان حکومت کے خلاف دباؤ بڑھانے کے بجائے ( جیسا کہ اس نے دسمبر 1979 سے اپریل 1992 تک سابق سوویت یونین کی حمایت یافتہ حکومتوں کے خلاف کیا تھا ) امریکہ نے کابل حکام کو 239 ملین امریکی ڈالر کی خطیر رقم جاری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس اعتراف سے پاکستان کے سینئر ترین سیاستدان افراسیاب خٹک کے ان الفاظ کو تقویت ملی ہے کہ دوحہ قطر معاہدے کے مطابق، امریکہ کابل کو ہفتہ وار ادائیگی کرتا ہے۔
طالبان کی ظالمانہ حکمرانی کے تیسرے سال کے موقع پر عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ لیے کام کرنے والی ایک تنظیم، راوداری نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے، "طالبان نے خواتین کے خلاف اپنی جابرانہ پالیسیوں کے نفاذ میں اضافہ کیا ہے جس میں خواتین کو ان کے "حجاب" کی وجہ سے حراست میں لینا اور خفیہ طریقے سے اسکول چلانے یا لڑکیوں کے لئے کلاسز پر اساتذہ کو گرفتار کرنا بھی شامل ہے۔" اس نے یاد دلایا کہ 15 اگست 2021 کو طالبان نے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کر لیا، جس کے نتیجے میں افغانوں بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوئے۔ پچھلے سالوں میں، طالبان نے منظم طریقے سے خواتین سے ان کے بنیادی حقوق چھین لیے ہیں، جن میں تعلیم، کام اور نقل و حرکت کی آزادی کا حق بھی شامل ہے۔ افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کے ثانوی تعلیم پر پابندی ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے، "رواداری نے طالبان کی طرف سے معلومات تک رسائی پر سخت اور بڑھتی ہوئی پابندیوں کے باوجود، مسلسل ان خلاف ورزیوں کی نگرانی اور دستاویز مرتب کی ہیں۔ 15 اگست 2021 سے 30 جون 2024 تک، راوداری نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 9,276 واقعات درج کیے ہیں، جن میں سے تقریباً نصف سے زندگی جینے کا حق چھیننا بھی شامل ہیں۔ ان واقعات میں ٹارگٹ کلنگ اور نام نہاد فائرنگ کے تبادلوں میں عام شہریوں کی ہلاکتیں، جبری گمشدگیاں، غیر قانونی حراستیں اور دیگر ظالمانہ سزائیں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، راؤداری کے مطابق اقوام متحدہ نے بھی طالبان حکومت کی شہریوں کے خلاف جارحیت پر مبنی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا، "گزشتہ تین سالوں کے دوران، افغانستان کے عوام، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کو، ایک ایسی حکومت کی طرف سے ان کے حقوق اور آزادیوں پر خوفناک اور شدید حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ طالبان حکومت جسکی اپنی قانونی حیثیت اور عوام کی شمولیت ایک سوالیہ نشان ہے نے ہر قسم کی سیاسی بحث و مباحثےکو محدود اور ہر قسم کی اختلاف رائے کو ختم کیا گیا ہے ۔ سول سوسائٹی کو دبایا جا رہا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے وجود کا قلع قمع اور اس سے منسلک صحافیوں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اور بے عزتیاں معمول کے واقعات بن چکے ہیں۔ عام لوگوں کو ان کے جائز حق بقاء۔ روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے ۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے اور فوری طور پر مضبوط بین الاقوامی مداخلت اور اقدامات کی ضرورت ہے۔ پچھلے سال کے نسبت طالبان نے صنفی جبر پر مبنی نظام کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور اس سلسلے میں نئے امتیازی احکامات اور طریقوں کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے طالبان حکام نے 80 سے زیادہ ایسے غیر انسانی احکامات، ہدایات اور فیصلے جاری کیے ہیں جو خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو متاثر کرتے ہیں۔
بندوق بردار طالبان کے تیسرے سال کے تکمیل پر اقوام متحدہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، "طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کو جان بوجھ کر محکوم بنانا انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہے، ان جرائم میں صنفی ظلم و ستم کے جرائم اور زیادتیاں بھی شامل ہیں۔ صورت حال اس قدر سنگین ہے کہ بہت سے افغانوں، خاص طور پر خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اس کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہیں۔
طالبان اور ان کے "ظاہری اور پوشیدہ" سرپرستوں کے دعوے اور موقف کچھ بھی ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے افغانستان کو ایک بہت "بڑی جیل" میں تبدیل کر دیا جہاں قیدی تو محفوظ ہیں لیکن ان کی زندگیاں حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ صبر و تحمل کی پالیسیاں اپنانے یا ان پر عمل کرنے کے باوجود علاقائی ممالک بھی اقوام متحدہ کے دباؤ کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات رکھنے سے گریزاں ہیں۔ پچھلے تین سالوں میں 0.7 ملین سے زیادہ لوگوں نے مغربی اور یورپی دنیا کی طرف ہجرت کی ہے۔ لاکھوں دوسرے لوگ جو نہ صرف پڑوسی جنوبی اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں بلکہ مغربی ممالک تک پہنچنے کےمواقع کے انتظار میں کسم پرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہے ۔ تین سال قبل افغانستان سے پاکستان ہجرت کرنے والوں میں ہزاروں خواتین بھی شامل ہیں۔ ان مہاجرین کی اکثریت کے ویزے اور پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکے ہیں اور وہ اب پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو بھاری رقوم رشوت دینے کے لئے مجبور ہیں ۔
سن نوے کی دہائی سے موازنہ کریں تو افغانستان کی اندرونی صورتحال ان لوگوں کے لیے مخالف ہے جو یا تو امریکی حمایت یافتہ افغان جنگ کا حصہ رہے یا پھر مغربی دنیا کے حمایت یافتہ جمہوری عمل کا ۔ کوئی اختلاف کر سکتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دوحہ معاہدے کے ذریعے امریکہ کی قیادت والے اتحادیوں نے وہ کچھ حاصل کیا جو انہوں نے 2001 کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور 1988 کے جنیوا معاہدے کے ذریعے حاصل نہیں کیا تھا ۔ کابل میں طالبان کے داخلے سے پہلے، پاکستان نے برطانوی نوآبادیاتی حکمرانوں کی "تقسیم کرو اور حکومت کرو" کی مشہور سٹریٹجک پالیسیوں کو انتہائی دیانتدارانہ اور مخلصانہ طریقے کے وارثوں کی طرح پوری کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس سے قبل 90 کی دہائی میں زیادہ تر غیر پشتون افغانوں نے ملک نہیں چھوڑا تھا اور وہ پاکستان کی سرپرستی میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں سب سے آگے رہے تھے ۔ لیکن اس بار دوستم اور انکے مالدار دولت مند ساتھی پہلے ہی سے ترکی میں آباد تھے جبکہ مرحوم پروفیسر ربانی اور شہید احمد شاہ محسود کے تقریباً جانشینوں اور پیروکاروں کو کابل میں طالبان کے داخلے سے چند گھنٹے قبل نہایت منظم انداز میں پاکستان پہنچا دیا گیا۔
طالبان کی طرف سے بڑی ناکامی اس کی عالمی برادری کے ساتھ بڑھتی ہوئی غیر دوستانہ یا پاکستان کے ساتھ دشمنوں جیسے تعلقات کو بھی سمجھا جا سکتا ہے۔ اس طرح کے تعلقات نہ صرف عام لوگوں کے مصائب و مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ یہ افغانستان کے مستقبل کے لئے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ طالبان کے یہ پالیسیاں اور حکمت عملی داعش کے لئے بھی مفید ثابت ہوسکتے ہیں جو افغانستان کی سرزمین پر کسی اور معرکہ کو سر کرنے کے انتظار میں ہیں ۔ بہت سے علاقائی ممالک خصوصاً پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک داعش کی افغانستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو اپنی اپنی بقاء کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں ۔ The Afghanistan Security Watch ایک آن لائن تنظیم نے ISIS-K کی کارروائیوں کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ تین سالوں کے دوران اس گروپ نے 62 دہشت گرد حملے کیے ہیں، جن میں 857 افراد ہلاک اور 1,575 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملے دارالحکومت کابل کے علاوہ پڑوسی ممالک سے ملحقہ شہروں اور قصبوں میں کیے گئے ہیں۔ 2019 میں، افغان حکومت نے امریکہ اور دیگر کی مدد سے ننگرہار اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے ISIS-K کے تین ہزار سے زائد عسکریت پسندوں کو کر لیا تھا ۔
افغانستان سیکیورٹی واچ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے، "2021 میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد داعش کے تقریبا 3,000 جنگجوؤں کو انکے خاندانوں کے افراد کے ہمراہ جیلوں سے رہا کر دیا گیا تھا ۔ یہی جنگجو اب افغانستان کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں۔۔ایک دوسرے کے ساتھ مکمل رابطوں میں ہیں ۔ کوئ مانے یا نہ مانے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے اپنے ڈھانچے کو دوبارہ منظم کر دیا ہے اور اب یہ افغانستان اور خطے کے لیے ایک اہم خطرہ بن کر ابھرا ہیں۔ 2022 کے بعد سے طالبان کے اندرونی اختلافات، کمزور طرز حکمرانی اور تقسیم نے ISKP کو طالبان کے مختلف دھڑوں میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے اور افغانستان میں اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کی اجازت دی۔ اس سال، ISKP نے افغان سرزمین سے تاجکستان اور ازبکستان پر دو راکٹ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی۔ - 2023: طالبان اور علاقائی طاقتوں، خاص طور پر ایران اور روس کے درمیان انٹیلی جنس تعاون نے ISKP کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز شروع کیے، جس کے نتیجے میں 2022 کے مقابلے میں حملوں میں کمی آئی۔ - 2024: ISKP نے بھرتی اور پروپیگنڈہ کی کوششوں کو تیز کر کے اپنے سیلز کو تقویت بخشی۔"
جنوبی اور وسطی ایشیائی خطوں کی سلامتی اور معاشی مشکلات مزید جنگ جیسی صورتحال کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ جنگوں، دہشت گردی اور غربت کے بڑھتے ہوئے مصائب کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس مخصوص خطہ کے لوگوں کے بہتر مستقبل کے لئے بندوق بردار اور پگڑی پہننے والے طالبان رہنماؤں کو اپنی داخلی اور خارجی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ ایک جامع حکومت کے تئیں ان کی لاعلمی یا ہچکچاہٹ یقینی طور پر IS-K کے عسکریت پسندوں کے علاوہ کسی اور کو اس قابل نہیں بنائے گی جو پہلے ہی پراکسیوں کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ طالبان رہنما بیرونی سرپرستی سے نجات حاصل کریں اور نمائندہ قیادت کو جنگ سے متاثرہ اور جنگ سے بکھرے ہوئے لوگوں کی تقدیر کا فیصلہ کرنے دیں۔