د سروزرو مرغئی, کم بجٹ میں بڑا سماجی پیغام
Monday 12th of January 2026 12:31:23 PMافغان ٹی وی کی دسویں ایوارڈ تقریب: پشتو ثقافت اور نمایاں خدمات کا اعتراف
Saturday 3rd of January 2026 01:49:31 AMیواین ایچ سی آر کی 2025ء کی موسیقی فہرست میں گل ورین باچا کی پشتو غزل شامل
Monday 29th of December 2025 02:13:30 PMفلمیں کرنا چاہتا ہوں لیکن کوئی بلاتا ہی نہیں، ریمبو مایوس ہو گئے
Tuesday 23rd of December 2025 02:08:01 AM
پاکستانی فلم و ٹی وی کے سینئر اداکارافضل خانالمعروف ریمبو نے فلم انڈسٹری میں کام نہ ملنے پر شدید مایوسی اور تنقید کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی فلموں میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں، مگر انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
افضل خان نے واضح الفاظ میں کہاکہ میں کام کرنا چاہتا ہوں، لیکن کوئی مجھے فلم کے لیے کال ہی نہیں کرتا۔
انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں فلم سازی چند مخصوص افراد تک محدود ہو چکی ہے، جس کے باعث دیگر اداکاروں کے لیے مواقع تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔
ریمبو نے خاص طور پر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ فلمیں ضرور بناتے ہیں، مگر زیادہ تر اپنے لیے یا اپنے قریبی حلقے کے لیے۔
ان کے مطابق جب ایسی فلمیں کئی سال بعد ریلیز ہوتی ہیں تو وہ عام اداکاروں یا عوام کی نمائندگی نہیں کرتیں، بلکہ مخصوص لوگوں تک ہی محدود رہتی ہیں۔افضل خان نے نشاندہی کی کہ اس رجحان کے باعث نہ صرف نئے بلکہ سینئر اداکار بھی بے روزگار ہو رہے ہیں، اور ان کی صلاحیتیں ضائع ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فلم انڈسٹری میں مواقع منصفانہ بنیادوں پر تقسیم نہ کیے گئے تو پاکستانی سنیما مزید زوال کا شکار ہو سکتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ فلم سازی صرف چند چہروں تک محدود رکھنے کے بجائے، مختلف اداکاروں اور کہانیوں کو موقع دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
افضل خان کا یہ بیان ایک بار پھر پاکستانی فلم انڈسٹری میں اجارہ داری، مواقع کی کمی اور تخلیقی جمود جیسے سنجیدہ سوالات کو جنم دے رہا ہے، جن پر شوبز حلقوں میں بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔